پولو کلب کے زیر اہتمام سپر لیگ کے پانچویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے

ہنڈا چناب کولٹس، گارڈ گروپ کنگز اورذکی فارمز ریپرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپر لیگ کے پانچویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے۔ جن میں ہنڈا چناب کولٹس، گارڈ گروپ کنگز اورذکی فارمز ریپرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پہلے میچ میں ہنڈا کولٹس کی ٹیم نے اے آر پی آر /سکف کو 7-3 سے ہرا دیا۔ ہنڈا کولٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، عادل ٹوانہ نے دو، شہریار ملک اور علیم ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ اے آر پی آر /سکف کی طرف سے ریحان بابر نے دو ، شوکت علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں گارڈ گروپ کنگز نے غازی پور سائنٹس کی ٹیم کو 7-3.5 سے ہرا دیا۔ گارڈ گروپ کنگز کی طرف سے تیمور علی ملک نے تین، احمد بلال ریاض اور عارب علی ملک نے دو دو گول سکور کیے ۔

(جاری ہے)

غازی پور سائنٹس کی ٹیم جنہیں ڈیڑھ گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے اور آخری میچ میں ذکی فارمز ریپئرز کی ٹیم نے کریسنٹ کیولریز کو 6-4 سے ہرا دیا۔

ذکی فارمز کی طرف سے چودھری حیات نے چار، شاہ قبلائی عالم اور نذر دین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کریسنٹ کیولریز کی طرف سے محسن عطا کھوسہ نے تین جبکہ راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پریمئر ہولڈنگزفائٹرز کے ساتھ جبکہ سہ پہر اڑھائی بجے امپوریم ہوسپلٹی ا پنتھرز کا مقابلہ زیڈ ایس ٹائیگرز سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 23:48:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :