چٹاگانگ ٹیسٹ: عابد علی کی شاندار سنچری، مڈل آرڈر بلے باز ناکام

کھانے کے وقفے پر قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنالیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 نومبر 2021 11:02

چٹاگانگ ٹیسٹ: عابد علی کی شاندار سنچری، مڈل آرڈر بلے باز ناکام
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2021ء ) چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے پر4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لیے ہیں۔ چٹانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ تاہم کھیل کے پہلے ہی اوور میں تائیج الاسلام نے پہلے عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اظہر علی کو بھی گولڈن ڈک پر پویلین کی راہ دکھا دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی 10 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ دوسری جانب عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی، عابد علی 107 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز سکور کیے تھے، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سنچری سکور کی تھی جبکہ مشفیق الرحیم نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی تھیں۔ 
                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 28/11/2021 - 11:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :