پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک میں درمیان تلخ کلامی ، چیئرمین پی سی بی بھڑک اٹھے

پی ایس ایل ہمارا گھر،آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے،ہمارے گھرمیں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں:رمیز راجا،پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے 6پی ایس ایل ایڈیشن ہوچکے :ندیم عمر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 نومبر 2021 14:47

پی ایس ایل اجلاس، رمیز راجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک میں درمیان تلخ کلامی ، چیئرمین پی سی بی بھڑک اٹھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان پر دوران اجلاس غصہ ہوگئے۔ سما نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز مالکان کے درمیان اجلاس کے دوران غصے میں آگئے، رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا گھر ہے آپ لوگ گھس بیٹھیے ہو، آپ لوگوں نے اپنی جاگیر سمجھی ہوئی ہے، آپ لوگوں نے ہمارے گھر(پی ایس ایل) میں گھس کر کھڑکی دروازے سب توڑ ڈالے ہیں۔

اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر غصے میں آگئے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو بھرپور جواب دیئے۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل ہماری وجہ سے ہے، ہم انویسٹر ہیں، ہماری وجہ سے پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں، ہم اس میں پیسے لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کہتے ہیں ہم گھس بیٹھیے ہیں، پی ایس ایل ہمارا ہی گھر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے فرنچائزز کو ہدایت کی کہ پلیئرز کیپ کو بڑھا کر 1.2 ملین ڈالر یعنی (12 لاکھ ڈالر) تک بڑھائی جائے۔

فرنچائز مالکان نے مزید کہا کہ ہمیں نقصان ہوگا، بےشک سیلری کیپ بڑھائیں لیکن بڑے کھلاڑی آئیں تو ہم زیادہ پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی گئی تو رمیز راجا 9.5 لاکھ ڈالر سیلری کیپ پر راضی ہوگئے۔ دوسری جانب فرنچائزز اجلاس میں رمیز راجا نے پی ایس ایل کے ہیڈ آف پلئیر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان سے بھی سوال کیا کہ میکس ویل پی ایس ایل میں کیوں نہیں آتا؟جس پر انہیں جواب ملا سر میکس ویل سمیت متعدد کرکٹرز کو بلا یا لیکن وہ نہیں آتے ۔
وقت اشاعت : 28/11/2021 - 14:47:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :