نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کرے گی‘خواجہ شوکت عثمان

اتوار 28 نومبر 2021 14:55

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مظفر آبادکا اجلاس ‘ جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ خواجہ شوکت عثمان نے کی ۔ اجلاس میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے جاندار کردار ادا کرنے کے عزم کا اجلاس ‘ نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اپنا فعال کردار ادا کرے گی ‘ اجلاس میں مقررین کا اظہار خیال ‘ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ خواجہ شوکت عثمان ‘ صدر ڈی ایف اے طارق اقبال بٹ ‘ چوہدری ظہور احمد ‘ طارق خان‘ جاوید کیانی ‘ میاں ظفر اعوان ‘ مہتاب میر ‘ شاہد سلہریا ‘ نعیم عمر ‘ ارسلان میر ‘ ذوالفقار کھوکھر کی شرکت ‘ اجلاس میں فٹ بال کے فروغ اور کھیل کے میدانوں کے حوالے سے مختلف اُمور زیر بحث آئی ‘ جس میں خورشید الحسن خورشیدفٹ بال سٹیڈیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی جبکہ آمدہ آزادکشمیر فٹ بال چمپیئن شپ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے جملہ اُمور پر عملدرآمد کیلئے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ‘ اجلاس کے اختتام پر صدر ڈی ایف اے طارق اقبال بٹ نے تمام ممبران ڈی ایف اوکو مبارکباد دی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ مظفر آباد میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی باڈی اپنا جاندار کردار ادا کرے گی ۔
وقت اشاعت : 28/11/2021 - 14:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :