شاہ فٹ بال کلب دوبارہ فٹ بال کھیل پر راج کرے گا‘گلفام خان

اتوار 28 نومبر 2021 14:55

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) شاہ فٹ بال کلب دوبارہ فٹ بال کھیل پر راج کرے گا ‘ شاہ کلب میں پروفیشنل کھلاڑی موجود ہیں ‘ جنہوں نے آزادکشمیر کا نام روشن کیا ‘ چند وجوبات کی بناء پر اختلافات کا برملا اعتراف کرتے ہیں ‘ جسے ختم کرتے ہوئے کلب کے تربیتی کیمپ کا جلد انعقاد کیا جا رہا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر اور پاکستان کے نامور فٹ بالر گلفام خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ شاہ فٹ بال کلب کو سید چن شاہ مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ‘ اس کی پراگرس کو بہتر بنانے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہو گی ‘ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایک ماہ کا کیمپ انتہائی ضروری ہے ‘ انہوں نے کہا کہ کلب کے سینئر پلیئرز طارق جگوال ‘ وقار الحسن ‘ عاصم شہزاد ‘ عامر شہزاد ‘ اعجاز خان تربیتی کیمپ کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

وقت اشاعت : 28/11/2021 - 14:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :