ل*ٹی ٹین لیگ، جانسن چارلس اور حضرت اللہ زازئی کی عمدہ بیٹنگ ،چنائی کو7 ویں شکست

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

ق*دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) دبئی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز نے اپنے اوپنرز جانسن چارلس اور حضرت اللہ زازئی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چنائی بریوز کو نو وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیدی، چنائی بریوز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے دس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنائے جس میں محمد شہزاد کے 32 اور مارک ڈیل کے 28 رنز نمایاں تھے بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے لیوک فلیچر نے سترہ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بنگلہ ٹائیگرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا، حضرت اللہ زازئی 46 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 30 رنز بنائے، چنائی کی جانب سے رومن والکر ایک وکٹ حاصل کرسکے، ٹورنامنٹ میں بنگلہ ٹائیگرز کی یہ پانچویں کامیابی ہے جبکہ چنائی کنگز کی یہ ساتویں ناکامی ہے۔

وقت اشاعت : 28/11/2021 - 17:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :