&مردان پریمیئر لیگ فٹبال کے گروپ بی میں تخت بھائی کنگز اور شیخ ملتون وارئیرزکا میچ برابر رہا

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مردان پریمیئر لیگ گروپ بی میں تخت بھائی کنگز اور شیخ ملتون وارئیرز کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،دونوں جانب سے z کھلاڑیوں نے گول کیلئے بھرپور کوششیں کی۔تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔گزشتہ روز یونس سٹیڈیم مردان مین جاری یمیئر لیگ سیزن ٹو کے سلسلے میں تخت بھائی کنگز اورشیخ ملتون واریئرز کے درمیان میچ کھیلاگیا،جسکے بابین میچ بغیر کے ختم ہوگیا۔

میچ کو دیکھنے کیلئے یونس سٹیڈیم میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔میچ کا آغاز تخت بھائی کنگز کی جانب سے حملہ آور کھیل سے ہوا، جنہوں نے اپنے معیار کے ساتھ واریئرز پر لگاتار حملے کیے۔خیبر پختونخوا پولیس کے قومی کھلاڑی شیناکے نام سے مشہور ارشد خان نے تخت بھائی کنگز کے دفاع کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

انکے کپتان اور گول کیپر داد خان نے شاندار میں یقینی گول بچائے،تخت بھائی کنگز کے نوجوان کھلاڑی شایان خان اور فاروق خان نے برق رفتارفٹ بال کھیلا۔

فاروق خان کو شاندار کھیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واریئرز کے لیے ان کے نوجوان گول کیپر آصف نے، جو ولی وزیر کا متبادل تھا، نے کچھ اہم گول بچایے۔ خیبر پختونخوا کے انڈر 23 کھلاڑی حسن، اکبر، فرحان، بابر اور صفی واریئرز کے نوجوان تھے جنہوں نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دادا کے نام سے مقبول وسیم خان نے دوسرے ہاف میں شاندار مواقع پیدا کئے۔

بنوں سے محکمہ پولیس کے لیے کھیلنے والے قومی فٹبالر واجد خان نے بھی شیخ ملتون واریئرز کے لیے متاثر کیا۔ بونیر سے تعلق رکھنے والے عباس، پشاور فٹ بال لیگ اور سوئی ناردرن گیس ایف سی کے سٹار نے کنگز کے تیز حملوں کو قابو کیا۔ کنگز کے مالک عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم زید مہمند، چیئرمین فرخ بشیر، اور کوچ خانزادہ خان بھی موجود تھے۔

دوسری جانب واریئرز کے مالک بزنس مین ارشد خان بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی ایل کے چیئرمین نواز مندوری، چیف آرگنائزر جواد مندوری، امین عثمان خیل، رضوان اللہ، میڈیا کوآرڈینیٹر علی ہوتی ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبران علی گوہر عرف "لالہ جی"، سردار لالہ، ظاہر محمد، رضا محمد اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مردان کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔میچ ریفری نوشہرہ سے میاں سرور شاہ تھے اور معاونین داد خان اور عابد آفریدی تھے۔ میچ کمشنر خیر الامین جبل تھے جبکہ چوتھے آفیشل علی رحمان تھے۔
وقت اشاعت : 28/11/2021 - 18:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :