پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر کا ہنگامی طور پر وطن واپسی کا فیصلہ

جنوبی افریقہ پر لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 13:14

پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر کا ہنگامی طور پر وطن واپسی کا فیصلہ
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر اپنے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ورنن فلینڈر سوموار کے روز بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے ملک واپس جانا تھا تاہم اب جنوبی افریقہ پر لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئے قسم کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت متعدد افریقی ممالک کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ختم کرنی پڑی جب کہ آئی سی سی نے ہرارے میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز بھی منسوخ کر دیا ہے۔                                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 29/11/2021 - 13:14:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :