چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان کو آخری روز کامیابی کیلئے 93 رنز درکار،10 وکٹیں محفوظ

عابد علی اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریاں، شاہین آفریدی کے 5 شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 15:51

چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان کو آخری روز کامیابی کیلئے 93 رنز درکار،10 وکٹیں محفوظ
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئی وکٹ کھوئے بغیر 109 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔

نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوگئی اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے کھیل کے آخری روز مزید 93 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ عابد علی نے 92 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی ۔ یہ ان کے کیریئر کی تیسری نصف سنچری ہے۔ عبداللہ شفیق نے بھی نصف سنچری مکمل کرلی ہے، انہوں نے 88 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2021 - 15:51:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :