فیفا ویمنز کوالیفائنگ میں شمالی آئرلینڈ نے شمالی مقدونیہ کویکطرفہ مقابلے کے بعد 0-9 سے ہرا دیا

منگل 30 نومبر 2021 13:51

فیفا ویمنز کوالیفائنگ میں شمالی آئرلینڈ نے شمالی مقدونیہ کویکطرفہ مقابلے کے بعد  0-9 سے ہرا دیا
بیلفاسٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) شمالی آئرلینڈ نے فیفا ویمنز فٹ بال کوالیفائنگ رائونڈ میں شمالی مقدونیہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-9 سے شکست دے دی، سٹرائیکر میک گینس نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کی۔

(جاری ہے)

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں شمالی آئرلینڈ نے شمالی مقدونیہ کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں نو گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ میک گینس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔ ہولوے اور فرنیس نے دو، دو گول کئے۔ واضح رہے کہ یہ شمالی آئرلینڈ کی گروپ میں چوتھی کامیابی ہے اور وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 13:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :