پرتگال: بیلی نینسز فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں اومی کرون کی تصدیق

تمام 44 پلیئرز،سٹاف ممبران کو قرنطینہ کرنے کے بعد میچ بھی منسوخ کر دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 نومبر 2021 13:58

پرتگال: بیلی نینسز فٹبال کلب کے 13 کھلاڑیوں میں اومی کرون کی تصدیق
لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2021ء ) پرتگال کے فٹبال کلب بیلی نینسز کے 13 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق تمام پلیئرز کو قرنطینہ کرنے کے بعد ہفتہ کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام 44 کھلاڑیوں اور کلب کے سٹاف ممبرز بھی قرنطینہ ہو چکے ہیں، تاہم اومی کرون سے متاثرہ افراد میں وائرس کےاثرات کم ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایک کھلاڑی حال ہی میں جنوبی افریقہ سے واپس آیا تھا، جہاں گزشتہ ہفتے اس نئے وائرس کی دریافت ہوا تھی۔ پرتگال جہاں کورونا کے خلاف دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح ہے، نے اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر سے ہی افریقی ملک جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ ، یورپی یونین اور پاکستان سمیت کئی ممالک اب تک جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ طبی حلقوں نے اومی کرون پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس کے ری انفیکشن یعنی پھیلاؤ کا خطرہ دیگر اقسام کی نسبت زیادہ ہے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 13:58:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :