ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو آرام دیئے جانے کا امکان

شعیب ملک اور محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 نومبر 2021 15:50

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو آرام دیئے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، سابق کپتان سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریزمیں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال سکواڈ میں شامل کھلاڑی 9 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، ایک روز کی آئسولیشن اور کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جب کہ نکولس پورن ٹی ٹونٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ شیمرون ہیٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔                                                                                           
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 15:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :