بھارتی کرکٹر شاردل ٹھاکر نے منگنی کرلی

شاردل ٹھاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں

منگل 30 نومبر 2021 17:01

بھارتی کرکٹر شاردل ٹھاکر نے منگنی کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاردل ٹھاکر نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔شاردل ٹھاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاردل ٹھاکر اور اٴْن کی منگیتر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ’ہلکے پیازی‘ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگنی کے دن شاردل ٹھاکر اور اٴْن کی منگیتر بیحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔شاردل ٹھاکر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ والے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اٴْنہوں نے کیپشن میں دل والے اور انگوٹھی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ شاردل ٹھاکر بھارت کے لیے 15 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 17:01:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :