ثانیہ مرزا کی لاہورکے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس

منگل 30 نومبر 2021 17:01

ثانیہ مرزا کی لاہورکے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انٹرنیشنل ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے لاہورکے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان کیساتھ پریکٹس کی۔ثانیہ مرزا نی2 گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا۔ثانیہ مرزا کے مطابق ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹرا سپورٹس چاند پروین اور پی آراو عبدالرؤف سے گفتگو کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 17:01:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :