پاکستان سپرلیگ سیزن سیون سے قبل پشاورزلمی کی جانب سے تین روزہ ٹرائلز پشاور میں اختتام پذیر

منگل 30 نومبر 2021 21:35

پاکستان سپرلیگ سیزن سیون سے قبل پشاورزلمی کی جانب سے تین روزہ ٹرائلز پشاور میں اختتام پذیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی پشاور میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے صوابی اور جمرود کے بعد پشاور میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ تاریخی اسلامیہ کالج پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے اور ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس بھی دیں اور ان کی حوصلہ افزائی۔

(جاری ہے)

صوابی ،جمرود اور پشاور میں ہونیوالے تین روزہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر یقین رکھتا ہے۔ پی ایس ایل سیون سے پشاور زلمی نے ایمرجنگ کٹیگری اور مستقبل کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے ہیں۔ ان نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کے بعد ڈیٹا بیس بنالیا ہے جو مستقبل میں کام آئیگا۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 21:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :