عثمان بزدارکی چٹا گانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

منگل 30 نومبر 2021 22:16

عثمان بزدارکی چٹا گانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی نے دونو ں اننگز میں شاندار بلے بازی کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہترین بیٹنگ پر عابد علی کو خصوصی طورپر مبارکباد دیتا ہوں ،عبداللہ شفیق نے بھی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کی ،پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اورحسن علی نے بھی چٹا گانگ ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی بہترین ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فتوحات کا یہ سلسلہ برقرار رکھے گی،
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 22:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :