شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒسندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ

نشتر نے عثمان ،آرام باغ نے بائونس وائٹ کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں قدم رکھ لیا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ سندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل میزبان عثمان باسکٹ بال کلب کو 41کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح نشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 25،طلحہ امجد 17اور حمزہ شیخ نے 12جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے حمزہ خواجہ 13،فیضان شیخ 10،محمد دانیال مروت اور حسن اقبال نے 9,9باسکٹ اسکور کئے ۔

ٹورنامنٹ میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بائونس وائٹ باسکٹ بال کلب کو 41کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح آرام باغ کلب کی جانب سے حسن علی 15،سعد صلاح الدین 12اور عبید الرحمن نے 10جبکہ رنر اپ بائونس وائٹ کلب کی جانب سے خرم دستگیر13،سلیم چوہدری اور محمد انس نے 10,10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ظفر اقبال ،اشرف یحییٰ اور غلام محمد سنیئر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،نعیم احمد اور ممتاز احمد تھے میچ سے قبل اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،مشیر قانون غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،انٹرنیشنل محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی نئی صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اب ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مورخہ 2دسمبر بروز جمعرات جبکہ فائنل 3دسمبرجمعہ کو کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 00:09:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :