پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ ینگ عزیزآباد نے مہران سوکر کو 7-8 سے شکست دے دی

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل ینگ عزیز آباد نے مہران سوکرکے مابین کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم پیلنٹی کک پر ینگ عزیز آباد نے مہران سوکر کو 7-8 سے شکست دے دی۔

الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ میچ کمشنر اصغر علی برفت اور ریفری مختار احمد، قاری آصف ،نصیر پپو، آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبر محمد سعید حمیدی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل اور آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی تھے۔
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 00:09:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :