باکسر محمد وسیم کا پاکستان کی خاطر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان

پاکستان کی خاطر پھر سے اولمپک فائٹ لڑنے کو تیار ہوں، ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کے بعد اولمپک کی تیاری کروں گا: محمد وسیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 دسمبر 2021 11:52

باکسر محمد وسیم کا پاکستان کی خاطر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وطن کی خاطر ایک مرتبہ پھر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان کردیا۔ کولمبیا کے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم کی جانب سے یہ اعلان نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا گیا۔ محمد وسیم نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ نمبر بنوایا اور اب اولمپکس میں میڈل بھی دلوائیں گے۔

پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر پھر سے اولمپک فائٹ لڑنے کو تیار ہوں، ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کے بعد اب اولمپکس کی تیاری کروں گا۔ خیال رہے کہ محمد وسیم کو ورلڈ بیلٹ فائٹ میں آنکھ پر زخم آیا تھا جس کے بعد محمد وسیم کو 21 ٹانکے لگے۔ محمد وسیم ایک ساتھ دو فائٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کی فائٹ میں کولمبین باکسر رابر بریرا کو شکست دیکر سلور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کا مقابلہ کولمبیا کے باکسر رابر باریرا سے تھا۔ دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں محمد وسیم کا پلڑا بھاری رہا جس کے بعد ججز نے متقفہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 11:52:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :