ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ

تیسرا کوارٹر فائنل میں ینگ مسلم اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے درمیان کھیلا گیا ، ینگ مسلم نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 1 دسمبر 2021 20:24

ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میں ینگ مسلم اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ مسلم نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ینگ عزیز آباد، سکسٹین اسٹار اور ینگ مسلم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر مارٹا وومن فٹبال کلب کے صدر رئیس خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل، ا?رگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی، سید محمد حمیدی ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔#
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 20:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :