سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی نے اپنے نام کرلیا

بدھ 1 دسمبر 2021 22:16

سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی نے اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں مختلف میڈیا ہاؤسز کے دس صحافی ایکشن میں نظر ائے، سنگل کٹیگری میں منعقدہ مقابلوں میں روزنامہ امن کے شاہد انصاری، جیونیوز کے جعفر حسین، منظر نقوی، فرخ ظاہر، ریڈیو پاکستان کے انیس الرحمن، ایف ایم 101 کے قلبے محمد، سچ ٹی وی کے شہزادہ معین، نیو نیوز کے زاہد غفار، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم اور ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی ایکشن میں نظر ائے، فائنل مقابلے میں کاشف فاروقی اور فرخ ظاہر مدمقابل تھے، بیسٹ آف سیون کے مقابلے میں کاشف فاروقی نے دو کے مقابلے میں چار سیٹ جیت کر ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

وقت اشاعت : 01/12/2021 - 22:16:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :