پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو م میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:20

پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو م میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سٴْپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 12:20:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :