لیکول بالرز اور کراچی باسکٹ بال کلب :شاہ عبدالطیف بھٹائیؒSSBکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اور عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹر ل کراچی کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "اپنے اختتامی مراحل میں داخل ،گزشتہ روز مزید 2کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے ،پہلے کوارٹر فائنل معرکہ میںلیکول بالرز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشن اسٹار باسکٹ بال کلب کو 25کے مقابلے میں 38باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے محمد ارحم 11اور محمد ظفر اور شاہ زین ملک نے 10,10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسٹیون ڈیسوزا9اینڈ رے ٹرنر 8اور ڈینرل پریرا نے 7باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے ،ٹورنامنٹ کے دوسرے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو با آسانی 42کے مقابلے میں 65باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ،فاتح کلب کی جانب سے زین العابدین نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 25،راج کمار لکھوانی 20اور زین تنویر نے 18جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے رحیم بلبل 14،زمان لونی12اور شیراز عباسی نے 10باسکٹ اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،زاہد ملک ،اشرف یحییٰ اور غلام محدم سنیئر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آیشلز ذعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور مائیکل ٹرنر تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صد رٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان ،مختیار کار آرام باغ طفیل پتافی ،DMCجنوبی محکمہ پارکس اینڈ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمر شفیق اور دیگر شخصیات موجود تھے ۔

مشعل نعیم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پہلی ترجیح حصول تعلیم کو دیں اور صحت مند سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوںنے اس موقع پر نوجوانوں سے کہاکہ وہ شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے فکرو فلسفے پر عمل کرکے معاشرے میں سدھار لائیں انہوںنے ہم شاہ لطیف کے فلسے پر عمل کریں تو ہم بحرانوں اور مشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں مشعل نعیم نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔KBBAکے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا میگا فائنل (آج ) 3دسمبر بروز جمعہ 8بجے شب کھیلا جائیگا جس میں سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 00:09:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :