بابراعظم کو میں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما کو کیسے آئوٹ کرنا ہے: رمیز راجہ

میں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروائیں، ایک فیلڈرشارٹ لیگ ،ایک 45 کے اینگل پر کھڑا کریں،شاہین100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان سوئنگ یارکر کریں،آپ اسے آئوٹ کرلوگے:چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 دسمبر 2021 12:05

بابراعظم کو میں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما کو کیسے آئوٹ کرنا ہے: رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2021ء ) پاکستان نے حال ہی میں ختم ہونے والے T20 ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بائولنگ کی جنہوں نے 2.1 اوورز کے اندر دونوں ہندوستانی اوپنرز کو پچھاڑ دیا۔ بی بی سی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بابراعظم کو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے سے قبل روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے بارے میں نکات فراہم کیے تھے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بابراعظم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے یہاں چیف سلیکٹر کے ساتھ تھے اور میں نے ان سے پوچھا کہ انڈیا کے خلاف آپ کے کیا منصوبے ہیں۔ بابراعظم نے جواب دیا کہ میرے پاس منصوبے ہیں اور ہم کرک ویز کو ملازمت دیتے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کا میچ اپ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رمیز کے مطابق انہوں نے بابر کو کہا کہ میں آپ کی بات سمجھ رہا ہوں لیکن ہندوستان بھی کرک ویز کا استعمال کرے گا اور پھر وہ آپ کے خلاف ایک چال چلائے گا، تو اس پلان سے ہمیں کوئی فائدہ ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔

بابراعظم کو اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے رمیز راجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ روہت نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کے خلاف کس طرح جدوجہد کی ہے جیسا کہ انہیں ایشیاء کپ 2016ء اور چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں محمد عامر کے خلاف آئوٹ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ رمیز راجہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ بابر یہ جاننا چاہتا تھا کہ پاکستانی ٹیم کس طرح روہت شرما سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔

میں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروائیں، ایک آدمی کو شارٹ لیگ اور 45 کے اینگل پر کھڑا کرو۔ بس وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان سوئنگ یارکر کریں اور اسے سنگل نہ دو بلکہ سٹرائیک پر رکھو، آپ اسے آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوجائو گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 151 رنز تک محدود کرنے کے بعد 10 وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کی تھی ۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 12:05:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :