مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ ،ویلنگٹن اور سنٹرل ڈسٹریکٹس کی ٹیمیں 5 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:37

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ  کے زیر اہتمام منز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کے  17واں ایڈیشن کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل( ہفتہ کو  )آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 5 دسمبر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن ویلنگٹن اور سنٹرل ڈسٹریکٹس کی ٹیمیں ویلنگٹن میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ کا چوتھا  میچ ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں  جن میں آکلینڈ،کینٹربری ،سنٹرل ڈسٹریکٹس ،ناردرن نائٹس ، اوٹاگو  اور ویلنگٹن شامل ہیں۔ویلنگٹن  کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ ٹورنامنٹ  میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور  رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29جنوری 2022 کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 12:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :