عاقب جاوید کا شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل میں کپتان بنانے کا اشارہ

کپتان وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کو مزید اوپر لے جا سکے،بیٹسمین بھی اچھی قیادت کرنیکی اہلیت رکھتا ہے لیکن عمران خان کی طرح پیسر زیادہ بہتر انداز میں ٹیم کو کنٹرول کرتا ہے: کوچ لاہور قلندرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 دسمبر 2021 13:16

عاقب جاوید کا شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل میں کپتان بنانے کا اشارہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2021ء ) لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 7 میں کپتان بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی یا کسی اور کو قیادت سونپنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوچ وبچار جاری ہے، میرے خیال میں کپتان وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کو مزید اوپر لے جا سکے، فاسٹ بولرز زیادہ بہتر کپتانی کرسکتے ہیں، بیٹسمین بھی اچھی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے لیکن عمران خان کی طرح تیز بائولر زیادہ بہتر انداز میں ٹیم کو کنٹرول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی کپتانی کے حوالے سے اعلان لیگ کے آغاز سے قبل کیا جائے گا۔ ایک سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، میری ہمیشہ سے یہی رائے رہی ہے کہ کوالیفاٰئیڈ لوگوں کو ہی میرٹ پر موقع ملنا چاہیے۔ پی سی بی کو سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑی سارا سال کرکٹ کھیلیں اور پڑھے لکھے کرکٹرز بھی سامنے آسکیں، قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے تحریری پالیسی ہونی چاہیے، من مانی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔                                                              
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 13:16:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :