گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگامیں دو روزہ سپورٹس میلہ ، بچوں نے دوڑ ، رسہ کشی ، کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا

کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں، مہمان خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈلز ، کپ اور نقد انعامات دئیے

جمعہ 3 دسمبر 2021 14:54

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگامیں دو روزہ سپورٹس میلہ ، بچوں نے دوڑ ، رسہ کشی ، کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) مانگا منڈی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں دو روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا دو روزہ میلے میں سکول کے بچوں نے پہلے دن دوڑ،رسہ کشی،کرکٹ، ہاکی،تھری لیگ ریس،سائیکل ریس سمیت دیگر کھیلوں میں بھر چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا آپ منوانے کیلئے بچوں نے بہترین کھیل پیش کیا،بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈلز اور کپ دئیے گئے اور نقد انعامات دئیے گئے،دو روزہ میلے میں پہلے روزسیاسی اور سماجی شخصیات میں رانا جاوید عمر،رانا حافظ محمد خالد،ڈی ایس پی رانا قدیر بشیر خان،سابقہ پرنسپل طارق غفور صاحب،ملک حاجی محمد صادق،صدر موبائل ایسوسی ایشن مانگا منڈی شیخ رؤف،رانا ساجد ممبر سکول جنرل کونسلر ،رانا احمد ضیاء،مرزا ظہیر ایڈووکیٹ،رانا شعیب علی خضری سیمت مرکزی پریس کلب کے صحافیوں میں اسد رانا اور ذیشان بھٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوسرے روز ،مسلم لیگی رہنما سردار عاقل عمر،یوسی چیئرمین رانا احمدسعید،وائس چیئرمین یوسی 265چوہدری طاہر گجر،ملک ریاض احمد میڈیکل سٹور والے،عرفان علی کلاتھ ہائوس والے،میاں محمد الیاس صدر مرکزی پریس کلب ،مانگا مندی،جنرل کونسلر چوہدر ی شریف گجر،بابر راجہ ،احمد امین سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی تاجر برادری سمیت دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی سکول انتظامیہ میں پرنسپل حافظ محمد اعظم سینئر استاد مشتاق احمد سمیت دیگر سینئر اساتذہ نے بہترین انتظامات کئے اس موقع پر سکول پرنسپل حافظ محمد اعظم نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔

جہاں گرائونڈآباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،یو سی چیئرمین رانا احمد سعید نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی نشونما کو تازہ رکھتی ہیں ۔ہمیں کھیلوں کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہے ،یو سی چیئرمین طارق بٹ نے کہا کہ حکومت کو چاہے کہ سپورٹس پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کریں ،جبکہ مسلم لیگی راہنما سردار عاقل عمر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملک کے ہسپتال ویران ہونگے موجود حکومت کو چاہے سپورٹس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسل منشیات جیسی لعنت پر بچ سکے۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 14:54:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :