شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کی حامی بھرلی

کپتانی ملنا ایک اعزاز، لاہور قلندرز کیلئے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں: فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 دسمبر 2021 14:49

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کی حامی بھرلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2021ء ) شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کا کپتان بننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر پاکستان سپرلیگ میں کپتانی کی آفر ہوئی تو اسے قبول کرلوں گا۔ کپتانی ایک اعزاز ہے، لاہور قلندرز کے لیے ہر میچ میں پرفارمنس دینے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں ،ورک لوڈ اتنا بڑا ایشو نہیں، خود کو فٹ رکھنے کیلئے سخت ٹریننگ کرنے کا عادی ہوں ،ٹرینر بھی اس چیز کا بہت خیال رکھتا ہے۔

کوویڈ میں ویسے ہی بہت محنت کرنا پڑرہی ہے، بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی آرام کرنے کا موقع ملا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے واضح کیا کہ جارحانہ انداز سے بولنگ کرنا شوق ہے، تگڑا انسان ہر قسم کی کنڈیشنز میں جارحانہ بولنگ کرسکتا ہے، تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسن علی کی موجودگی میں اچھی جوڑی بن گئی ہے ،حسن زبردست فائٹر ہے،ان کے ساتھ پارٹنرشپ میں بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔

وسیم اکرم کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے سوال پر شاہین آفریدی کا موقف تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان گیند تھمائے تو 100 فی صد پرفارمنس دوں، اپنی پرفارمنس سے پاکستانی کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشش کرتا رہتا ہوں۔ بابراعظم ہر کھلاڑی سے 100 فیصد کارکردگی لینے کے لیے انہیں اعتماد دیتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں لینے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ،پہلے کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 14:49:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :