پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ترافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:06

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ترافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ترافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا،عمر بھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے، علی شان نائب کپتان ہونگے،بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 14تا22 دسمبرکھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ 20 رکنی قومی ہاکی سکواڈ میں گول کیپرز: وقار (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق(ماڑی پیٹرولیم)، فل بیکس:مبشر علی(واپڈا)، عمادشکیل بٹ(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن(ماڑی پیٹرولیم)، محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم)،عقیل احمد (ماڑی پیٹرولیم) ہاف بیکس: ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، معین شکیل(واپڈا)،حماد الدین انجم(واپڈا)، غضنفر علی(ماڑی پیٹرولیم، اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس) فارورڈز: ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، علی شان(سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، رانا وحید(واپڈا)، جنید منظور(نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، احمد ندیم (ماڑی پیٹرولیم) اور ایم سلمان رزاق (واپڈا)شامل ہیںٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ کوچز میں اولمپین سید سمیر حسین(پی اے ایف)، اجمل خان لودھی (سیالکوٹ) ، ویڈیوانالسٹ ندیم خان لودھی اورڈاکٹر سید اسد عباس شامل ہیں
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 16:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :