ْاسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

نشانہ بازی کے مقابلوں میں آئی بی، ایف سی، پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور ایس ایس یو سندھ پولیس ٹیموں نے حصہ لیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:06

ْاسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) اسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔جمعہ کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلام پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا۔

آئی جی اسلام آباد نے ٹیم کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مقابلے کی ترغیب دی۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسلسل تیسری بار ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پولیس ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں نیشنل پولیس بیورو نے چار روزہ آل پاکستان شہداء میموریل شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا۔

نشانہ بازی کے مقابلوں میں آئی بی، ایف سی، پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور ایس ایس یو سندھ پولیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔نشانہ بازی مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس نے بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائے،منعقد کردا مقابلوں میں اسلام آباد پولیس پہلی، پنجاب پولیس دوسری جبکہ سندھ پولیس تیسری پوزیشن حاصل کی،یہ ایونٹ ہر سال شہداء کو خراج تحسین اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 16:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :