ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا

میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا،28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا،ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ،لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا،28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا،کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا،ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی،آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 00:05:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :