ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہو گا

ٹورنامنٹ میں 6 ایشیائی ٹیمیں شرکت کریں گی ، ہر ٹیم پانچ میچ کھیلے گی،4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:59

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہو گا
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز14 دسمبر سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ایشیائی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ہر ٹیم پانچ میچ کھیلے گی اور 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں مہم کا آغاز14 دسمبر کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 دسمبر کو ملائیشیا، تیسرا میچ 16 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 18 دسمبر کو جنوبی کوریا جبکہ پانچواں اور آخری لیگ میچ 19 دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 21 دسمبر جبکہ فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 14:59:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :