ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیشیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث آخری سیشن کا کھیل نہ ہوسکا

پاکستان نے کھیل کے اختتام پر2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے، بابراعظم کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:18

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیشیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث آخری سیشن کا کھیل نہ ہوسکا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 70 کے مجموعے پر عابد علی بھی 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے وہ 60 بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اظہر علی نے 36 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان نے چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے جب وقفے کے بعد خراب روشنی کے باعث امپائرز نے بنگلہ دیشی کو پیسرز کی جگہ سپنرز کا استعمال کرنے کا کہا اور میزبان ٹیم کے انکار پر میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ،بعد ازاں کھیل ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ٹاس جیت کر بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، کوشش ہو گی کہ سکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے، اس پچ سے سپنرز کو مدد ملے گی۔ دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ٹیم آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 15:18:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :