ْویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک ہوں گے

کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں اسٹیڈیمز میں 100 فیصد فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی، رپورٹ

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

ْویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے،کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں اسٹیڈیمز میں 100 فیصد فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، یہ کورونا وبا کے بعد پہلا موقع ہوگا جب اسٹیڈیمز میں مکمل گنجائش کے مطابق فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق یا تو بغیر تماشائیوں کے یا پھر محدود تعداد میں فینز کے ساتھ میچز کی اجازت تھی۔پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2500 روپے جبکہ ون ڈے میچز میں قیمتیں 100 سے 1000 روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق میچ کے ٹکٹ www.bookme.pk پر بک کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ 3137786888 0092 پر کال کرکے بھی بک کیے جاسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 14:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :