دوستانہ کرکٹ میچ،کاہنہ میڈیا کلب نے فائنل میں عظیم نیوزکوشکست دے کرکپ جیت لیا

پاک عرب سوسائٹی گرائونڈمیںکھیلے گئے میچ میں تین ٹیموں کاہنہ میڈیا کلب،عظیم نیوز،سٹی پریس کلب نے حصہ لیا

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) دوستانہ کرکٹ میچ میں کاہنہ میڈیا کلب نے فائنل میچ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد عظیم نیوزکو 75رنزسے شکست دے کرکپ جیت لیا،منشیات مکائوگرائونڈسجائوکے سلوگن کے تحت کاہنہ کے صحافیوں کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقادگزشتہ روزپاک عرب سوسائٹی گرائونڈمیں کیا گیا،جس میں تین ٹیموں کاہنہ میڈیا کلب،عظیم نیوز،سٹی پریس کلب نے حصہ لیا ،کاہنہ میڈیا کلب کی قیادت ملک عامرجوئیہ،سٹی پریس کلب کی قیادت ڈاکٹرعدنان اورعظیم نیوزکی قیادت شہزادعلی شاہ نے کی ،تینوں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کے حوصلے بلندکئے رکھے،ابتدائی میچ سٹی پریس کلب اورعظیم نیوز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس میں سٹی پریس کلب نے عظیم نیوز کو شکست سے دوچارکیا،دوسرا میچ کاہنہ میڈیا کلب اورعظیم نیوز کے درمیان کھیلا گیا جوبہت ہی دلچسپ صورتحال اختیارکرگیا،عظیم نیوز کے بیٹسمینوں نے اپنی شانداربیٹنگ کی بدولت کاہنہ میڈیا کلب کوشکست سے دوچارکردیا ،تیسرا میچ کاہنہ میڈیا کلب اورسٹی پریس کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں کاہنہ میڈیا کلب نے شاندارکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی ،گرائونڈمیں تینوں ٹیموں کے بیٹسمینوں نے چوکوں اورچھکوں سے شائقین کے لہو کوگرمائے رکھا،شائقین نے بھی چوکوں اورچھکوں پرکھل کرکھلاڑیوں کوداددی،کرکٹ ٹورنا منٹ کا فائنل کاہنہ میڈیا کلب اورعظیم نیوزکے درمیان کھیلا گیا جس میں کاہنہ میڈیا کلب کے اوپنرزنے اپنی اننگزکا آغازشاندارچوکوں اورچھکوں سے کیا،اورپاک عرب گرائونڈمیں ایک بڑا ٹوٹل سکوربنانے میں کامیاب رہے ،کاہنہ میڈیا کلب کے بلے بازوں نے چوکوں اورچھکوں کی بارش کردی اور عظیم نیوز کو 103رنزکا ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے ،جس میں کاہنہ میڈیا کلب کے اوپننگ بیٹسمینوں نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگزکھیلی،جواس گرائونڈمیں کسی بھی اوپنربلے بازوں کا ایک بڑاسکورتھا،کاہنہ میڈیا کلب کے اوپنرزنے گرائونڈکے چاروں طرف بہت ہی زبردست اورخوبصورت سٹروک کھیلے اورگیندکوباربارگرائونڈسے باہرجاتا ہوادیکھا گیا،جس سے تماشائی بہت محظوظ ہوئے،کاہنہ میڈیا کلب نے بہت ہی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اورعظیم نیوز کوٹارگٹ مکمل نہیں کرنے دیا،کاہنہ میڈیا کلب نے فائنل میچ جیت کر کپ اپنے نام کرلیا۔

وقت اشاعت : 05/12/2021 - 14:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :