بین الصوبائی ٹیبل ٹینس بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹورنامنٹ،پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز (آج)ہونگے

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیبل ٹینس ٹیموں کے انتخاب کے لئے بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 کے ٹرائلز 6 دسمبر بروز پیر کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں صبح دس بجے ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے گی، ٹرائلز میں منتخب ہونیوالی ٹیمیں 10دسمبر سے کراچی میں ہونیوالے تین روزہ بین الصوبائی ٹیبل ٹینس (بوائزانڈر17 اینڈ گرلز انڈر16)ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، پنجاب کا دستہ 14کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 14:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :