قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان کی فٹ بالر زبیر احمد کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان نے ملیر ینگ بوائز فٹ بال کلب کے کھلاڑی زبیر احمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 14:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :