فیورٹ بھابھی نہ کہنے پر ثانیہ مرزا قومی کپتان بابراعظم سے خفا

بابر کے کھانے، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم، ہمارے گھرسوتے،اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں توکیا کرسکتے ہیں؟: بھارتی ٹینس سٹار کا شکوہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 دسمبر 2021 13:02

فیورٹ بھابھی نہ کہنے پر ثانیہ مرزا قومی کپتان بابراعظم سے خفا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 دسمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے فیورٹ بھابھی کا نام بتانے پر ثانیہ ان سے کچھ خفا خفا نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور بابراعظم کے درمیان ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک نے بابراعظم سے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟، سوال کرنے کے بعد شعیب نے بابر کو تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔

شعیب کے سوال پر بابراعظم نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں قومی کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔

بابراعظم کا جواب سننے کے بعد شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیں اور انہوں نے پاکستانی کپتان سے گلے شکوے بھی کیے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے سوال کے جواب میں پہلے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور پھر ساتھ ہی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ’ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے، اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟‘۔

                                                                                                                         
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 13:02:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :