بین الصوبائی بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ،سپورٹس بورڈ پنجا ب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز جمنیزیم ہال میں ہوئے جس میں پنجاب کی9ڈویژنز سے 60سے زائدبوائز اور گرلز نے حصہ لیا

پیر 6 دسمبر 2021 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کراچی میں24سے 26دسمبر تک ہونیوالے بین الصوبائی بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں سپورٹس بورڈپنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے، سلیکشن کمیٹی نے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے،پنجاب کی9ڈویژنز سے 60سے زائدبوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ہونیوالے بین الصوبائی بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پنجاب کی ٹیموں کاانتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے، ٹرائلز میں بھی میرٹ کی پالیسی اپنائی گئی ہے ،میرٹ اور شفافیت ہماری پالیسی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں ٹیبل ٹینس کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے نیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، بین الصوبائی بوائز انڈر17 اینڈ گرلز انڈر16 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے،ہر کھیل کے کھلاڑی کو بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 23:57:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :