لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 ء (کل)سے شروع ہوگی

پیر 6 دسمبر 2021 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021 ء کل بروز( منگل) سے شروع ہوگی ۔لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب رضا کے مطابق دو ہفتے کے اس آٹھ گول ٹورنامنٹ میں گیارہ بہترین ٹیمیں شامل ہیں جن میں ارجنٹائن، انگلینڈ، ایران اور پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب ایک تاریخی کلب ہے اور یہاں ہمیشہ سے ہی بہترین ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں بی این /ڈائمنڈ پینٹس، منوں پولو، کوکاکولا پولو ٹیم، ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس، نیوایج کیبلز/رضویز اور ری مائونٹس شامل ہیں۔ پول بی میں گارڈ گروپ، ماسٹر پینٹس، باڑیز/بی این ٹو، ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل، ایچ این پولو ٹیم شامل ہے۔ روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔ جن کی ٹائمنگ پہلا میچ ساڑھے بارہ، دوسرا ڈیڑھ اور تیسرا اڑھائی بجے ہوگا۔ پورے دو ہفتوں 29 ہائی گول کے بہترین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بی این /ڈائمنڈ پینٹس اور منوں پولو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 دسمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 23:58:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :