ویڈیو گیمر ارسلان ایش نے ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل 7 دسمبر 2021 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) قومی ویڈیو گیمر ارسلان ایش نے ویڈیو گیم ٹیکن 7 کا ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارسلان ایش نے اپنی جیت کی خبر دی اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

(جاری ہے)

27 سالہ ارسلان ایش نے امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کھیلا گیا سی ای او 2021 مقابلہ اپنے نام کیا ہے۔ارسلان ایش نے ویڈیو گیم ٹیکن 7 کے فائنل میں جورجیا کے پروفیشنل گیمر اناکن کو ہرایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ارسلان ایش دو مرتبہ ای وی او مقابلے جیتنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 00:02:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :