امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکونہ بھیجنے کا اعلان

فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ،وائٹ ہائوس

منگل 7 دسمبر 2021 12:11

امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکونہ بھیجنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 12:11:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :