معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے، راشد لطیف

منگل 7 دسمبر 2021 17:40

معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے، عاقب جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہاہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عاطف رانا اور میں نے اکیلے پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائلز کیے،معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر بچے کو حق پہنچتا ہے کہ وہ پانچ دن پڑھے اور دو دن کھیلے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ اولمپکس میں پاکستان کو کوئی میڈل نہیں مل رہا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے،اگر کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کرنی ہے تو لاہور قلندرز کی طرح کام کرنا پڑیگا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 17:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :