بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی

ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا ، دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا

منگل 7 دسمبر 2021 17:49

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا ، دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے گزشتہ روز نیا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ اب 3 کے بجائے 2 سیریز کھیلی جائیں گی جن میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں تاہم چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول اگلے سال جاری کیا جائے گا جو مناسب وقت کو دیکھتے ہوئے رکھی جائے گی۔

جنوبی افریقا کے دورے میں چار مقامات سنچورین، جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اور پارل پر تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں تاخیر کا امکان تھا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 17:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :