بین الصوبائی گیمز کے لئے سندھ کی ٹیبل ٹینس گرلز اینڈ بوائز ٹیم کا اعلان

منگل 7 دسمبر 2021 19:34

بین الصوبائی گیمز کے لئے سندھ کی ٹیبل ٹینس گرلز اینڈ بوائز ٹیم کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عنایت حسین بھر گڑی کی ہدایت کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ بین الصوبائی گیمز میں سندھ کی انڈر16 گرلز اور انڈر17 بوائز ٹیبل ٹینس ٹیم کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کمپلیکس میں ہونے والے ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی میں سیکریٹری ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن سلیم احمد‘ ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد انجم حسین زیدی اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کا نمائندہ بھی شامل تھا۔

دو روزہ ٹرائلز کے بعد سیکریٹری ٹیبل ٹینس سلیم احمد نے پانچ پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل گرلز انڈر16 اور بوائز انڈر17 ٹیم کا اعلان کر دیا۔گرلز انڈر16میں ایمان حسن‘ انوشہ عالم‘رامین فرحان‘ایشال آصف اور انابیہ ثاقب شامل ہیں جبکہ بوائز انڈر17 کیلئے میں محمد عباس‘عماد احمد‘ارحم بن فرخ‘حذیفہ غنی اور محمد مہدی کا انتخاب کیا گیا‘منتخب ٹیم سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آبادکمپلیکس میں ہونے والے بین الصوبائی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کرے گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 19:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :