صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ڈیلی ویجزملازمین کی تنخواہ بڑھاکر21ہزارکردی

منگل 7 دسمبر 2021 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) خیبرپختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک نے ڈیلی ویجزپر کام کرنے والے کوچزودیگر ملازمین کے دل جیت لیئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان کی ہدایت صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوامیں گزشتہ کئی سالوں سے کوچز اور دیگر شعبوں سے کام کرنیوالے ملازمین ڈیلی اجرت پرکام کررہے ہیں،جن کی محنت سے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملاہے،گزشتہ روز ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ڈیلی ویجز پرکام کرنیوالے ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 15 ہزارسے بڑھاکر21ہزارکردی ہے۔

ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک کے اس اقدام سے پشاورسمیت صوبے بھرمیں شعبہ سپورٹس میں کام کرنیوالے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 19:38:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :