فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

منگل 7 دسمبر 2021 22:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی)کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کا پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں۔واضح رہے کہ ۱ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے برسبین میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 22:26:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :