کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے ڈائمنڈ گرانڈ میں ٹرائلزشروع ہو گئے، نو جوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا

لاہور قلندرز کو شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نہ ملتا تو پاکستان دو باصلاحیت فاسٹ بالرز سے محروم ہوجاتا،عثمان ڈار میڈیا سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے ڈائمنڈ گرانڈ میں ٹرائلزشروع ہو گئے ہیں۔ ٹرائلز میں بٹگرام کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اور راشد لطیف کی زیرنگرانی ٹرائلز لیے گئے۔ معاون خصوصی برائے امور نواجوان عثمان ڈار نیبطور مہمان خصوصی ٹرائلز میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو ایک تاریخی منصوبہ لانچ کیاگیا ، نوجوانوں کا شکریہ جنہوں نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں کرکٹ کی سہولیات نہیں تھیں تاہم ڈائمنڈ گرانڈ میں آج ٹرائلز منعقد کیے گئے۔

(جاری ہے)

عاطف رانا اور لاہور قلندرز کا ٹیلنٹ ہنٹ کرنے میں وسیع تجربہ ہے۔

لاہور قلندرز کے تجربات سے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائیں گے۔پی ایس ایل فرنچائز نے کرکٹ میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کو شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نہ ملتا تو پاکستان دو باصلاحیت فاسٹ بالرز سے محروم ہوجاتا،مقصد لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کو پاکستان کیلئے تیار کرنا ہے،نوجوانوں نے وزیراعظم عمران خان سے سب سے پہلے روزگار کی بات کی،نواجوانوں نے ہنر سکھانے اور کھیلوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمران خان سے ڈیمانڈ کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صوبوں اور فیڈریشن کے ساتھ مل کر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کو اگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں سپورٹس کلچر کو دوبارہ واپس لانا ہے،پندرہ سے 29 سال تک کے نوجوان پاکستان میں پانچ کروڑ ہیں،ایک کروڑ باصلاحیت کھلاڑیوں کو کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے ذریعے سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی لسٹ بنا کر میں خود وزیراعظم عمران خان کو دوں گا، کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھلاڑیوں کی میڈلز کی تقریب رکھی جائے گی،اگلے اولمپکس کو ٹارگیٹ کرنا ہے تو گیارہ سال کے بچے کے ساتھ ڈیویلپمنٹ کا کام کرنا ہوگا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کوشش ہے کہ مختلف کھیلوں کے لیجنڈز کی خدمات کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو میں لیں،مجھے کرکٹ کا بے پناہ شوق تھا، کاش میں بھی کرکٹ کھیلتا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 23:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :