آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل )سے برسبین میں شروع ہوگا

منگل 7 دسمبر 2021 23:21

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء)ایشز سیریز کا آغاز(کل) بدھ سے آسٹریلیا میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، یہ سیریز 2021-2023 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہو گی،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج) بد ھ سے گابا،برسبین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پہلی مرتبہ پیٹ کمنز کریں گے جبکہ انگلش ٹیم جو روٹ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 16 سے 20 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 جنوری 2022 تک سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جنوری 2022 تک کھیلا جائے گا، جس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 23:21:24