پاکستانی ٹیم نے شہ سواری (tent pegging)کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈ ل جیت لیا

فاتح ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 دسمبر 2021 10:48

پاکستانی ٹیم نے شہ سواری (tent Pegging)کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈ ل جیت لیا
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) تفصیل کے مطابق عمان میں ٹینٹ پیگنگ اور متعلقہ ایونٹس کا انعقاد ہوا جہاں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)



پاکستانی ٹیم کے مینیجر ذوالفقار علی بگڑی نے مقابلوں میں جج کے فرائض سر انجام دئیے اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور مینیجرز کو اسناد پیش کیں ۔پاکستانی ٹیم اس زبردست کامیابی کے بعد کل سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے گی۔ٹینٹ پیگنگ( Tent Pegging) کے مقابلے میں شہ سوار ریس کے دوران اپنے نیزوں سے زمین پر رکھی لکڑی کو گھونپتے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 10:48:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :